بابراعظم ورلڈکپ میں 3 یا 4 سنچریاں بنائے گا، گوتم گمبھیر

Published on October 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments

حیدر آباد دکن (یو این پی)سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی۔بھارتی ٹی وی ’اسٹار اسپورٹس‘ پر گفتگو کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے کہا کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے پاس جس طرح کی تکنیک ہے، مجھے لگتا ہے وہ اس ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے تین یا چار سنچریاں بنائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ورلڈ کپ 2023 بھارتی کپتان روہت شرما اور پاکستانی کپتان بابر اعظم دونوں کیلئے شاندار ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا ہوم گراؤنڈز پر روہت شرما کا ریکارڈ انتہائی شاندار ہے۔ وہ انڈیا میں 80 میچوں میں 58.42 کی اوسط سے 4148 رنز بنا چکے ہیں۔ انکے پاس تین یا چار ڈبل سنچریاں بھی ہیں لہذا مجھے یقین ہے کہ وہ واقعی ورلڈ کپ میں کچھ بڑا کرنے کیلئے بے چین ہوں گے۔واضح رہے کہ گوتم گمبھیر اس سے قبل بھی ورلڈ کپ میں بابراعظم کی پرفارمنس کے حوالے سے پیش گوئی کرچکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بابر اعظم کے پاس وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جس سے وہ ورلڈ کپ میں آگ لگا سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题