فیصل آباد،سوئی نادرن گیس پائپ لاینز کمپنی فیصل آباد ڈسٹری بیوشن کی گیس چوری کے خلاف مہم جاری

Published on October 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 187)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)سوئی نادرن گیس پائپ لاینز کمپنی فیصل آباد ڈسٹری بیوشن کی گیس چوری کے خلاف مہم جاری۔ مینجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل کی ہدایت پر گیس چوری کرنے والوں کے گرد شکنجہ مزید تنگ۔ جی ایم سوئی ناردرن گیس راشد عنائیت کی سرپرستی میں تشکیل ٹیموں کو مختلف علاقوں میں چیکنگ مزید تیز کرنے کی ہدایت،فیصل آباد سٹی میں سپیشل ٹاسک فورس کی جدید آلات سے ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ انڈسٹریل کنکشنز کی چیکنگ جاری، جی ایم راشد عنائیت کی ہدایت پہ چیکنگ میں مزید سختی۔مجموعی طور پہ چھبیس عدد کنکشنز کو چھاپہ مار ٹیموں نے چیک کیا۔ جی ایم راشد عنائیت کا کہنا ہے کہ کمرشل کنکشنز میں ایک سو سے زائد کنکشنز چیک کیے گیے اور دو عدد مشکوک میٹرز تبدیل کر کے لیبارٹری بھجوا دیے۔مزید براں فیصل آباد اور نواحی علاقے سے چھاپہ مار ٹیموں نے پانچ عدد گھریلو کنکشنز مختلف غیر قانونی استعمال پہ منقطع کر دیئے، جی ایم راشد عنائیت کا کہنا ہے کہ گیس چوری سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور دن رات چھاپہ مار ٹیموں کو مزید متحرک ہونے کے احکامات جاری،فیصل آباد سے اب تک اس مہم کی مد میں سینکڑوں غیر قانونی کنکشنز پہ ایکشن لیا گیا اور لاکھوں روپے کہ جرمانے عائد گیے گیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes