سعود شکیل نے پاکستان کیلئے ورلڈکپ کی دوسری تیز ترین ففٹی بناڈالی

Published on October 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments
میچ میں کپتان بابراعظم، فخر زمان اور امام الحق جلد پویلین لوٹ گئے تھے 
حیدر آباد  (یو این پی)نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے دوسری تیز ترین ففٹی جڑدی۔حیدر آباد کے راجیوگاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم اوپنر کے فخر زمان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 12 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابراعظم 15 گیندوں محض 5 رنز بناکر ایک بار پھر آف اسپنر کا شکار بنے جبکہ امام الحق 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔تاہم مڈل آرڈر بیٹر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نیدرلینڈز کے خلاف ورلڈکپ کی دوسری تیز ترین ففٹی بنائی، انہوں نے یہ کارنامہ 32 گیندوں پر سرانجام دیا۔ سعود شکیل 52 گیندوں پر 68 رنز بناکر آرین دت کا شکار بنے، انکی اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔سعود شکیل نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ کی شراکت میں 124 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کا حصہ انضمام الحق نے یہ اعزاز 30 گیندوں پر 1992 میں سرانجام دیا تھا۔
Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes