پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیغام جاری کردیا

Published on March 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

کراچی (یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے پی سی بی ، تمام ٹیموں، آرگنائزرز، انتظامیہ ، پاکستان رینجرز سندھ، سندھ پولیس اور کراچی کے عوام کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد اللہ کی رحمتوں کی بدولت ممکن ہوا ہے، اللہ پاکستان کو ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور کور کمانڈر کراچی نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں بیٹھ کر پی ایس ایل کا فائنل دیکھا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme