اوکاڑا فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کاروائی بدبودار ناقص مصالحہ جات کی بڑی مقدار برامد

Published on October 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)اوکاڑہ فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کاروائی ناقص بدبودار مصالحہ جات کی بڑی مقدار برامد کرلی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ انچارج عبدالعظیم اور فوذ سیفٹی افیسر مس طاہرہ اور ان کی ٹیم نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئےصفدر غفور ٹاؤن میں مصالحہ چکی پر چھاپہ مارا انسپکشن کے دوران گودام میں حشرات، فنگس زدہ اور بدبودار مصالحہ جات پائے گئے۔ بدبودار مصالحہ جات کو فریش مصالحہ جات کے ساتھ مکس کرکے پیک کیا جانا تھا۔ کارروائی کے دوران غیر معیاری مصالحہ جات ڈمپنگ سائیڈ پر تلف کردیے گئے پنجاب بھر میں سیف فوڈ سٹی پروجیکٹ کے تحت ہر قسم کی خوراک کو چیک کیا جارہا ہے۔اس موقع پر فوذ سیفٹی افیسر مس طاہرہ کا کہنا ہے کہ۔ خوراک کے نام پر انسانی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کو رعایت نہیں دی جائے گی۔اور ان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog