کامیابی جتنی بھی مل جائے لیکن دوست تو دوست ہی ہوتے ہیں “قومی ٹیم کے کپتان سرفراز

Published on April 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

 


لاہور (یو این پی )قومی ٹیم اس وقت اپنے دورہ انگلینڈ کی تیاری کر رہی ہے جس کیلئے قذافی سٹیڈیم میں خصوصی ٹریننگ کیمپ بھی لگایا جائے گا اور ٹیم کی قیاد ت سرفراز احمد کریں گے تاہم اب سرفراز کی انتہائی خوبصورت تصویر سامنے آ گئی ہے ۔
یو این پی کے مطابق سرفراز کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا اور پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا جس میں سب سے اہم کردار فخر زمان اور محمد عامرکا رہا تاہم یہ کامیابی سرفراز کی ماہرانہ کپتانی کے بغیر ناممکن تھی ۔سرفراز احمد انتہائی سادہ قسم کے شخص سمجھے جاتے ہیں اور وہ عام شہریوں میں گھل مل کر رہنے والی عادت کے مالک ہیں جبکہ انسان کے دوست تو ہمیشہ دوست ہی رہتے ہیں چاہے انسان کتنی بھی ترقی کر جائے ۔ ایسے سرفراز احمد کبھی کچھ دوست تو ضرور ہوں گے جو کہ مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ رہیں گے اور ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا ہو گا اور ایک دوسرے کو ’جگتیں ‘بھی ماریں ہوگی ۔سرفراز احمد کی یہ تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ ایک ’بھینسوں کے تبیلے ‘ میں بیٹھے اپنے دوستوں کے ساتھ چائے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور ان کے پیچھے کی طرف کھڑی ایک گائے بھی نظر ا ٓرہی ہے جو کہ اس چیز کو ظاہر کرتی ہے کہ کپتان انتہائی سادہ انسان ہیں ۔اس موقع پر سرفراز کے دوستوں کی جانب سے میٹھائی کا ڈبہ بھی منگوایا گیا ہےجبکہ ہلکے پھلکے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog