غریب اور لاچار لوگوں کو وبائی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ھلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Published on October 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)غریب اور لاچار لوگوں کو وبائی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ھلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کی طرف سے گاؤں اللہ ڈنو ھالو اور سومار گالوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ٹھٹھہ میں گندگی اور گندے پانی کی وجہ سے لاتعداد وبائی بیماریوں نے جنم لیا ہے جس میں ملیریا، ڈینگی، جلدی بیماری اور گردے کی بیماریاں شامل ہیں جن کا علاج لوگ مہنگائی اور غربت کی وجہ سے نہیں کرا پاتے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ھلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کے چیئرمین حاجی محمد حنیف میمن نے ایک سال سے ضلع کے مختلف گاؤں گوٹھوں میں فری میڈیکل کیمپ لگانے کاسلسلہ شروع کیا ہوا ہے اور 25 ہزار سے زیادہ لوگوں کو مفت علاج اور ان کو ادویات دی جاچکی ہیں اسی سلسلے میں جنگ شاھی روڈ پر واقع گاؤں اللہ ڈنو ھالو اور سومار گالوں میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں معروف سماجی رہنما ، شاعر و ادیب میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آکاش عباسی نے مریضوں کا معائنہ کیا ھلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کے حاجی محمد حنیف میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ھلال احمر پاکستان ٹھٹھہ مسلسل ایک سال سے مختلف گاؤں گوٹھوں میں فری میڈیکل کیمپ کھارہی ہے کیوںکہ غریب لوگ علاج کے لئے اسپتال نہیں جاسکتے انہیں گھر پر ہی طبی سہولیات دی جارہی ہیں اب تک 25 ہزار سے زیادہ مریضوں کو مفت علاج ہوچکا ہے اور ابھی یہ میڈیکل کیمپ لگانے کاسلسلہ جاری رہے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes