معاشرے کے نادار اور غریب عوام کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے حاجی سعید احمد

Published on June 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 621)      No Comments

ijlas pics 1
ہارون آباد( یواین پی)معاشرے کے نادار اور غریب عوام کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے او ر کارخیر کے کاموں میں ناقدین کی تنقید کو خاطر میں نہیں لاتا بلکہ رب کائنات سے دعاکرتاہوں کہ اگر ہماری نیت میں ذرا بھر بھی رعا کاری ہے تو ہمارا ہاتھ روک دے نہیں تو مخالفین کو ہدایت دے ۔ان خیالات کا اظہار تحفظ ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) کے صدر حاجی سعید احمد نے فاؤنڈیشن کے اجلاس میں کیاانہوں نے کہا کہ اصل مقصد ٹبہ نولاں مولاں کے قبرستان کے مسائل کا حل ہے چونکہ شہر کے دونوں قبرستانوں میں میت کی تدفین کے لیے ختم ہوئے طویل عرصہ ہوگیاہے لیکن یہاں کے گورگن قبروں پر قبریں بنائے جارہے ہیں جو کہ قابل افسوس ہیں میں عوام خصوصا علمائے اکرام سے اپیل کروں گا کہ وہ عوام کو ترغیب دیں کہ فوت ہوجانے والے اپنے پیاروں کی تدفین نولاں مولا ں قبرستان میں کریں میت کو قبرستان لے جانے کے لیے بیش قیمت بس خرید لی گئی ہے جو عنقریب تحفظ فاؤنڈیشن کے سپرد کر دی جائے گی میت بس کے دیگر معاملات کی دیکھ بھال کے لیے راؤ ندیم احمد،حاجی فاروق مغل اور عبد الستار لیڈر پر مشتمل کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog