ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ

Published on October 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اے جی ٹی ایل ٹریکٹروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد اور ملت ٹریکٹروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 125 فیصد کی نمو دیکھنے میں آئی ہے۔مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اے جی ٹی ایل کے 4907یونٹس اور ملت ٹریکٹرز کی 7187 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اے جی ٹی ایل کے 4174 اور ملت کے 3194 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ ستمبر میں اے جی ٹی ایل کے 2326 یونٹس اور ملت کے 3119 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلہ میں بالترتیب 54 اور 389 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں اے جی ٹی ایل کے 1511 اور ملت کے 638 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题