غربت اور بے روگاری سے تنگ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

Published on October 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آبادغربت اور بے روگاری سے تنگ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ جھنگ روڈ کا رہائشی 20 سالہ شریف ولد اکبر کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے کافی عرصہ سے بے روزگار تھا اور معاشی حالات سے تنگ آ کر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں۔ حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسکا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی، تاہم دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گیا تو ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme