جھنگ،ذمہ دار شہری تحریک کی کابینہ کا پہلا مشاورتی اجلاس

Published on March 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

NewUNN
جھنگ(شفقت اللہ )ذمہ دار شہری تحریک کی کابینہ کا پہلا مشاورتی اجلاس کاانعقاد،مختلف اداروں میں ہونے والی کرپشن اور ان کی روک تھام کیلئے غورو خوض،پاکستانی آئین و قوانین پر عمل پیرا ہو کر انتظامیہ کو بہتر بنائیں گے،شرکا ء کا اظہار رائے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کرپشن اور کرپشن مافیا کے خلاف سر اٹھاتی ہوئی نوجوانوں کی تنظیم کا پہلا مشاورتی اجلاس ہیڈ آفس ایوب چوک میں ہوا جس میں نوجوانوں نے بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ اس بات پر زور دیا کہ جھنگ کی پسماندگی کرپشن کی وجہ سے ہے اور انہیں اس پر ملال ہے کہ پانچ سو برس قبل یہ ریاست ہوا کرتی تھی اور اب ڈیڑھ سو سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد اس کیلئے کچھ نہیں کیا گیا ۔کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ گیارہ اگست 1947 کو پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی میں قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی ایک تاریخی تقریر میں کہا تھا کہ امن و امان کی بحالی اور صورتحال کو بر قرار رکھنے کیلئے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ کرپشن کی نشاندہی کر کے اسکا خاتمہ کیا جائے ۔کرپشن ایک بڑا دیمک اور انتہائی خطر ناک زہر ہے اور ہمیں اسے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نشاندہی کرتے ہوئے ختم کرنا ہے ۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے آزادی کے 69 سال گزرنے کے با وجود بھی اس کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے یہی وجہ ہے کہ آج تک حکومتیں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہیں ہیں ۔کرپشن جیسی اس مہلک اور خطر ناک بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے جسکے لئے ہمیں ایک فورم پر اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے اور ہم نے اسے ذمہ دار شہری کے نام سے متعارف کروا دیا ہے۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ہماری تحریک کا ہر وہ شخص حصہ ہے جو معاشرے کیلئے تھوڑا سابھی درد سینے میں رکھتا ہے اور معاشرے کیلئے کردار ادا کرنا چاہتا تھا ۔اجلاس میں اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی گئی کہ انشا ء اللہ پر امن رہ کر ہر قسم کے دباؤ سے بالا تر ہو کر خالص جدو جہد پاکستان کے مفاد کیلئے کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes