امریکا کو کہہ دیا بھارت فوجی طاقت بڑھائے گا تو ہم بھی اضافہ کرینگے: مشیرخارجہ

Published on May 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

222
اسلام آباد(یواین پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو بتا دیا ہے کہ بھارت اپنی فوجی طاقت بڑھائے گا تو پاکستان بھی اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا کہ انہوں نے آج پھر وزیراعظم میاں نواز شریف کا انتظار کیالیکن وہ نہیں آئے اس لئے وہ ایوان سے واک آوٹ کرکے جا رہے ہیں۔متحدہ اپوزیشن کے واک آوٹ کے بعد سینیٹر محسن لغاری نے تحریک التواءپیش کی کہ بھارتی لابی کی وجہ سے پاکستان کو ملنے والے آٹھ ایف سولہ جہازوں پر امریکہ نے سبسڈی دینے سے انکار کر دیا ہے۔تحریک التواءپر بحث کو سمیٹتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ایف سولہ طیاروں کی ڈیل برقرار ہے۔ امریکی کانگریس نے اس کی اجازت دے دی ہے تاہم سبسڈی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ہم نے امریکہ کو بتا دیا ہے کہ اگر بھارت اپنی فوجی طاقت کو بڑھائے گا تو ہم بھی اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کرینگے۔مشیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے جوہری طاقت اور شکیل آفریدی کے حوالے سے امریکی دباو¿ کو مسترد کیا ہے۔ چئرمین سینیٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر امریکی سینیٹ اپنے مفادات میں فیصلہ کرتا ہے تو پھر میں بھی امریکی سینیٹ کے چےئرمین کو دورہ پاکستان کے حوالے سے معاملہ پر غور کرونگا کہ انہیں دعوت دی جائے یا نہ دی جائے۔چئرمین سینیٹ نے پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے خارجہ اور دفاع کی مشترکہ کمیٹی کی تشکیل کی بھی رولنگ دی۔ اجلاس میں سانحہ بارہ مئی پر اراکین سینیٹ نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہ واقعہ کے کردار اب بھی آزاد گھوم ر ہے ہیں اور ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes