محترمہ نصرت بھٹو کی بارہویں برسی 23اکتوبر کومنائی جائے گی

Published on October 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

لاڑکانہ (یو این پی)سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی شریک حیات،محترمہ بے نظیر بھٹو کی والدہ محترمہ نصرت بھٹو کی بارہویں برسی 23اکتوبر کومنائی جائے گی۔ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پیپلز پارٹی کے کارکن محترمہ نصرت بھٹو کی وطن کیلئے پیش کی گئی خدمات اورقربانیوں کی یاد تازہ کریں گے جبکہ مرحومہ کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعائیں بھی کی جائیں گی۔بیگم نصرت بھٹو 23مارچ1929ء کو برادر اسلامی ملک ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں انہوں نے 8ستمبر1951ء کو سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو سے شادی کی۔محترمہ نصرت بھٹو طویل علالت کے بعد 23اکتوبر2011ء کو انتقال کر گئیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme