والد سے ملنے کی اجازت نہ دینے پر آصفہ بھٹو کی حکومت پر تنقید

Published on August 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) آصفہ بھٹو نے اپنے والد آصف زرداری سے ملنے کی اجازت نہ دینے پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کیا مدینے کی ریاست ایسی ہوتی ہے؟
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں آصفہ بھٹو نے لکھا کہ وہ عدالت کے آرڈر کیساتھ ہسپتال میں اپنے والد سے ملاقات کیلئے گئیں لیکن انتظامیہ نے مجھے دیکھ کر ہسپتال کے دروازے بند کردئیے، یہاں تک کہ کسی مریض کو نہ اندر آنے دیا اور نہ باہر جانے دیا گیا۔آصفہ بھٹو نے لکھا کہ کون سی اتھارٹی اس سلیکٹڈ حکومت کو پورا ہسپتال بند کرنے کی اجازت دیتی ہے؟ کون سی اتھارٹی اس سلیکٹڈ حکومت کو مریضوں اور شہریوں کے اسپتال داخلے پر پابندی لگاتی ہے؟انہوں نے لکھا کہ میں کسی طرح ہسپتال کے اندر پہنچنے میں کامیاب ہوئی تو سیڑھیوں اور لفٹ پر پولیس والے کھڑے تھے، پولیس اہل کاروں نے مجھے والد کے پاس جانے سے روکنے کیلئے انسانی زنجیر بنا لی۔ مجھے روکا گیا، دھکا دیا گیا، پولیس کی جانب سے ناروا سلوک کیا گیا، کیا ایسی ہوتی ہے مدینے کی ریاست؟۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题