اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 838 تک پہنچ گئی

Published on October 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 549)      No Comments

7
اسلام آباد (یو این پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 838 تک پہنچ چکی ہیں تاہم موسم میں تبدیلی آنے کی وجہ سے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نجیب درانی نے جمعرات کو یہاں اے پی پی کو بتایا کہ محکمہ صحت اسلام آباد کے زیر اہتمام دیہی علاقوں میں ڈینگی مریضوں میں اضافے کی وجہ سے ڈینگی کے خلاف خصوصی مہم میں جاری ہے، مہم رواں کے آخرتک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی تعداد838 تک پہنچ چکی ہے جس میں 721 مریضوں کا تعلق دیہی جبکہ117مریضوں کا تعلق اسلام آباد کے شہری علاقوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کا ہولی فیملی اوربے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں علاج جاری ہے تاہم مریض علاج کے بعد صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں رواں ڈینگی سیزن کے دوران اموات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی سے زیادہ متاثرہ یونین کونسلز کے لئے ٹیموں کی تعداد8سے بڑھا کر50کر دی گئی ہے، لیڈی ہیلتھ ورکرز گھروں کے اندر ڈینگی کے افزائش کی جگہوں کو تلف کرے گی جبکہ سینیٹری، ملیریا انسپکٹرز اور سپر وائزر گھروں کے باہر فیومیگیشن کررہے ہیں اور جن گھروں میں ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوتے ہیں ان گھروں میں سپرے بھی کیاجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں پہلے 8ٹیمیں کام کر رہی تھی تاہم ڈینگی سے بچاؤ تربیتی ورکشاپ کے دوران 400 سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز ، ملیریا اور سینیٹری انسپکٹرز اورسپروائزر پر مشتمل 50 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں جہاں ڈینگی زیادہ ہے وہاں پر لیڈی ہیلتھ ورکرز گھروں کے اندر کے افزائش کی جگہوں کو تلف کر رہی ہے جبکہ سینیٹری، ملیریا انسپیکٹرز اور سپر وائزر گھروں کے باہر فیومیگیشن میں مصروف ہیں اور جن گھروں میں ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوتے ہیں ان گھروں میں سپرے بھی کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اسلام آباد کے زیر اہتمام دیہی علاقوں میں ترلائی، سوہان، روات، بہارہ کہو، ترنول اورکورال میں ڈینگی کے خلاف خصوصی آپریشن جاری ہے جورواں ماہ کے آخر تک جاری رہے گا۔ ڈاکٹر نجیب درانی نے کہا کہ موسم سرد ہونے کی وجہ سے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے گزشتہ چند روز کے دوران صرف 26 مریضوں میں ڈینگی کا وائرس پایا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme