انگلینڈ کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں ورلڈکپ کی سب سے بڑی شکست

Published on October 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 131)      No Comments


ممبئی (یو این پی)آئی سی سی ورلڈ کپ کے 20 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ 229 رنز سے شکست دے دی۔ممبئی کے وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 400 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔جنوبی افریقا کے سامنے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 22 اوورز میں 170 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دسویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے فاسٹ بولر مارک ووڈ 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔400 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ ابتدا سے ہی لڑکھڑا گئی اور یکے بعد دیگر وکٹیں گرتی رہیں۔ مارک ووڈ کے سوا کوئی بھی کھلاڑی جنوبی افریقی بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا۔اوپنرز جونی برسٹو 10، ڈیوڈ میلان 6، جو روٹ 2 اور بین اسٹوکس 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ہیری بروک 17، جوز بٹلر 15، ڈیلوڈ ویلے 12، عادل رشید 10 اور گس آٹکنسن 35 رنز ہی بناسکے۔ مارک ووڈ 43 رنز بناکر ٹاپ اسکورر اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ریس ٹوپلی انجری کی وجہ سے بیٹنگ کیلئے نہیں آسکے۔جنوبی افریقا کی طرف سے جیرالڈ کوئیٹزی نے 3، لونگی نگڈی اور مارکو جانسن نے 2، 2 جبکہ کاگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقا کے اوپنر کوئنٹن ڈی کوک بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، وہ محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔راسی وین ڈیر ڈوسن اور ریزا ہینڈرکس نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 121 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم راسی 60 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ریزا ہینڈرکس نے 85 رنز کی اننگز کھیلی۔کپتان ایڈن مارکرم نے 42، ڈیوڈ ملر 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کلاسین نے 109 رنز کی اننگ کھیلی جب کہ مارکو جانسین نے 75 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلی نے 3 جبکہ عادل رشید نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا پچ ابتداء میں بالرز کیلئے سازگار لگ رہی ہے کوشش ہوگی جلد وکٹیں لیکر جنوبی افریقا پر پریشر بڑھائیں۔جوز بٹلر نے کہا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ولی اور اٹکنسن پلئینگ الیون کا حصہ ہیں جبکہ کرس ووکس اور سیم کرن کو ڈراپ کیا گیا ہے۔دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان ٹمبا بوؤما وائرل بخار کے باعث میچ سے دستبردار ہوچکے ہیں اس لیے انکی جگہ ایڈن مارکرم قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر انگلش سائیڈ کو پریشر میں لائیں، انہوں نے کہا کہ ٹمبا بوؤما جگہ ریزا ہینڈرکس کو موقع دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes