اب گاؤں چمکیں گے کے تحت گاؤں و دیہات کی سطح پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کا عملہ صفائی ستھرائی کرنے میں مصروف عمل

Published on October 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

اوکاڑہاوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) حکومت پنجاب کی خصوصی صفائی مہم ”اب گاؤں چمکیں گے” کے تحت گاؤں و دیہات کی سطح پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کا عملہ صفائی ستھرائی کرنے میں مصروف عمل۔ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک عرفان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ انوش ڈینیئل نے کہا ہے کہ اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت دیہات میں بھی شہری طرز کی سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کی زیر نگرانی عملہ صفائی مختلف گاؤں و دیہات کی صفائی ستھرائی میں مصروف ہے، دیہات کی گلیوں میں نالیوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر میں صفائی اور وائٹ واش بھی کروایا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy