پی ٹی آئی ایم این اے علی محمد خان کے اعزاز میں جدہ کے مقامی ہوٹل میں عشائیہ

Published on December 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments

جدہ رپورٹ (زکیر احمد بھٹی) پاکستان تحریک انصاف ویسٹرن ریجن جدہ کے زیر اہتمام پی ٹی آئی ایم این اے علی محمد خان کے اعزاز میں ایک مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا گیا جو ان دنوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب آئے ہوئے ہیں ۔ اس موقع پر ویسٹرن ریجن کی الیکٹڈ باڈی کے چاروں رہنماؤں صدر سلطان عبدالباسط، نائب صدر ویسٹرن ریجن ڈاکٹر راشد شاہ، جنرل سیکرٹری قاسم دستی اور انفارمیشن سیکرٹری زاہد اعوان نے اس بات کا عہد کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تمام اختلافات بھلا کر یک جان ہوگئے ہیں- انهوں نے کہا کہ پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے، سب کا ساتھ مل کر چلنا بہت ضروری تها- جس کو اب پایہ تکمیل پر پہنچا دیا ہے-یہ سلسلہ اب رکنا نہیں چاہیئے-تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر ذولقرنین علی خان نے اپنی تقریر میں ریجن کی الیکٹڈ باڈی کے اس اہم قدم کو سراہا اور پورے مڈل ایسٹ میں پی ٹی آئی کی بہترین کارکردگی کو مختصر طور پر بیان کیا۔ ایم این اے علی محمد نے اپنی ولولہ انگیز و دلوں کو گرما دینے والی تقریر میں پارٹی کارکنان کے اتحاد کی تعریف کی اور کہا کہ جس محنت سے اورسیز پاکستانی عمران خان کے نئے پاکستان کیلئے دن رات جدوجہد کررہے، یہ خواب پورا ہوکر رہے گا- تقریب کے دیگر شرکاء میں فرخ رشید، مبشر چیمہ، الیاس قاضی، احمد بشیر، عبداللہ رحمان، رضوان وڑائچ، عدنان فاروقی، قیصر جاوید، شہباز بھٹی، شاہد چوہان، ڈاکٹر خالد خٹک، عمر جنجوعہ، چوہدری ناصر، حیدر علی، نعیم ہادی، حافظ صداقت، انصر مغل، مرزا مدثر، ملک اسد، ڈاکٹر خرم، عمران خان، چودهری فیاض، شعیب آفریدی، اصغر شنواری، حمید رمدانی ، ملک ریان ، جان محمد ،ایاز خان ، اختر مغل نوید اے سحر ، پرویز خان ، اکرام اللہ خان کے علاوہ سینٹرل ریجن کے صدر جناب عبد القیوم خان، مکہ مکرمہ کے صدر ریاض شاہین آفریدی اور انکی ٹیم ،مدینہ منورہ کے صدر افضل عباس اور انکی ٹیم، الخبر کے صدر عقیل ارائیں، طائف، بحرہ، ینبع، سکاکا الجوف، جیزان، نجران، ابها کے کارکنان نے پروگرام میں بھرپور شرکت کی-

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes