تمباکوکی برآمد میں 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر41.10 فیصد اضافہ

Published on April 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)ملک سے تمباکوکی برآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر41.10 فیصد نموریکارڈکی گئی۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری تک تمباکوکی برآمد سے ملک کو52.78 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 41.10 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تمباکو کی برآمد سے ملک کو37.10 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔فروری میں تمباکوکی برآمد کاحجم 3.46 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں زیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں تمباکوکی برآمد سے ملک کو2.42 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ مالی سال 2022 میں تمباکو کی برآمدات کاحجم 49.94 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes