رنبیر کپور کا کترینہ کے ساتھ محبت کا اقرار

Published on September 19, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

\"14\"

ممبئی ۔۔۔  بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے کترینہ کے ساتھ محبت کا اقرار کر لیا۔ کہتے ہیں کترینہ ان کی زندگی میں بڑی اہمیت رکھتی ہے۔بالی وڈ میں صف اول کی دوڑ میں شامل اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کپور جب اسپین میں ایک ساتھ چھٹیاں گزارنے گئے تو ہر طرف ان کی دوستی اور پیار کے چرچے ہونے لگے۔ میڈیا کے بار بار پوچھنے پر رنبیر نے ہمیشہ انکار کیا لیکن اب انہوں نے اچانک بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ سے اپنی محبت کا اقرار کر لیا ہے۔ رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ کترینہ ان کی زندگی میں خاص اہمیت رکھتی ہیں اور وہ اس کی بڑی قدر کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题