پاکستان اور جنوبی افریقہ آج آمنے سامنے

Published on October 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

چنئی(یواین پی)ورلڈکپ میں پاکستان کا مقابلہ آج جنوبی افریقہ سے ہوگا، سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو زندہ رکھنے کےلیے پاکستان کو میچ جیتنا ضروری ہے، لیکن میچ سے پہلے ٹیم کو دھچکا لگا ہے فاسٹ بولر حسن علی بخار میں مبتلا ہو گئے میچ کےلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ میگا ایونٹ کے اہم میچ کےلیے پاکستان ٹیم نے چنئی میں پریکٹس کی۔ورلڈ کپ میں پاکستان کا چھٹا مقابلہ اور مدمقابل ہوگی جنوبی افریقی ٹیم جس نے حریف ٹیموں کے خلاف رنز کے انبار لگائے۔کوئنٹن ڈی کوک ہوں، ریزا ہینڈرکس ہوں، وین ڈر ڈوسن ہوں، ایڈن مارکرم ہوں یا کلاسن سب ہی فارم میں ہیں۔ پھر بولنگ میں بھی ربادا، یانسین، مہاراج اور تبریز شمسی کچھ بھی کرسکتے ہیں۔تاہم ان سب کی موجودگی میں بھی نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔دوسری جانب ٹیم پاکستان جس میں اچھے بیٹرز بھی ہیں اور ورلڈ کلاس بولر بھی عبداللّٰہ، بابر، رضوان، سعود سب ہی بڑی سے بڑی اننگز کھیلنے کے اہل ہیں۔بولنگ میں بھی شاہین، حارث، شاداب، نواز موجود ہیں، لیکن بری خبر یہ ہے میچ کےلیے حسن علی دستیاب نہیں جو بخار میں مبتلا ہیں۔پاکستان ٹیم نے اس میچ کی تیاری کےلیے آپشنل ٹریننگ کا سیشن کیا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy