چین نے شینژو 17 انسان بردار خلائی جہاز کامیابی سے لانچ کر دیا

Published on October 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 94)      No Comments

خلائی جہاز مدار میں چینی خلائی اسٹیشن کے ساتھ خود کار طریقے سے ڈاکنگ کرے گا
بیجنگ(یواین پی) چین کے شینژو 17 انسان بردار خلائی جہاز لے جانے والے لانگ مارچ کیریئر راکٹ کو لانچ کر دیا گیا. جمعرات کے روز شینژو 17 انسان بردار خلائی جہاز کامیابی کے ساتھ راکٹ سے الگ ہو کر پہلے سے طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا، خلاباز اچھی حالت میں رہے اور لانچنگ مکمل طور پر کامیاب رہی۔ خلائی جہاز مدار میں چینی خلائی اسٹیشن کے ساتھ خود کار طریقے سے ڈاکنگ کرے گا اور شینژو 17 اور شینژو 16 کے عملے کے مابین مدار میں فرائض کی منتقلی ہوگی ۔ خلائی اسٹیشن میں قیام کے دوران ، شینژو 17 خلاباز عملہ کیبن سے باہر متعدد مشنز انجام دے گا ، بڑی تعداد میں خلائی سائنس کے تجربات کرے گا اور کیبن کے اندر اور باہر آلات کی تنصیب ، کمیشننگ اور مرمت جیسے مختلف امور کی تکمیل کرے گا ۔یاد رہے کہ یہ مشن چین کے خلائی اسٹیشن کے استعمال کے مرحلے میں دوسرا انسان بردار مشن ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes