چینی صدر کا دوستانہ ہمسائیگی سفارت کاری کاتصورانتہائی دانشمندانہ ہے، وزیر اعطم انوا رالحق کا کڑ

Published on October 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

عالمی برادری کی جانب سے چین کی دوستانہ ہمسائیگی کی خارجہ پالیسی کی تعر یف کی گئی ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ(یو این پی)چینی وزارت خا رجہ کی تر جمان ما ؤ ننگ نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان میں چینی سفیر کو بتایا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے دوستانہ اور مخلص ہمسائیگی سفارت کاری کاجو تصور پیش کیا ہے وہ انتہائی دانشمندانہ اور دور اندیش ہے اور پاکستان چین کے ساتھ مل کر اس پر عمل کرنے اور اسے آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ جمعہ کے روز چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں دوستانہ اور مخلص ہمسائیگی سفارت کاری کے تصور کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ بین الاقوامی سیمینار سے متعلق پوچھا گیا۔اس پر ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ دوستانہ اور مخلص ہمسائیگی سفارت کاری کے تصور کی 10 ویں سالگرہ منانے کے لئے بین الاقوامی سیمینار کو ہمسایہ ممالک کی نمایاں توجہ اور فعال شرکت ملی ہے۔ افتتاحی تقریب میں صدر شی جن پھنگ کے تحریری خطاب اور وزیر خارجہ وانگ ای کی تقریر نے بھرپور انداز میں پرجوش رد عمل حاصل کیا ۔ ماؤ ننگ نے کہا کہ منگولیا، نیپال، کمبوڈیا اور دیگر ممالک کے سیاسی رہنماؤں نے کہا ہے کہ یہ تصور ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشترکہ تعاون کے حصول کی چین کی خواہش کو اجاگر کرتا ہے، علاقائی امن اور خوشحالی کے تقاضوں کے عین مطابق ہے، ممالک کے مابین ہم آہنگ تعلقات کی تعمیر کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے، اور بین الاقوامی تعلقات میں رکاوٹوں کو دور کرنے میں مددگار ہے۔.

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes