لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن اپنے فلاحی واصلاحی مشن کے سفر پرکامیابی سے گامزن ہے لاثانی سرکار

Published on February 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      1 Comment

lasa

فیصل آبا د(یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواوچیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی میڈیکل ونگ کی طرف سے ملک بھر میں جاری فری موبائل میڈیکل کیمپنگ کے حوالے سے کہاکہ لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن اپنے فلاحی واصلاحی مشن کے سفر پر بغیر کسی حکومتی یاغیر حکومتی اداروں کے تعاون کے اپنے سفر پرکامیابی سے گامزن ہے۔فاؤنڈیشن کے کارکنان میں فلاح انسایت کے جذبے کوعالمی اورعوامی سطح پر جوپذیرائی نصیب ہورہی ہے یہ اللہ تعالیٰ اوراس کے حبیب حضورنبی کریم رو ف الرحیم ﷺ کی نظررحمت کانتیجہ ہے ،ہم اس مشن کو پوری انسانیت کیلئے پھیلانے کاپختہ عز م رکھتے ہیں،اللہ تعالیٰ نے ہمیں زندگی کے ہرشعبے سے انسانیت کا دردرکھنے والے پیشہ ورافراد عطا فرمارکھے ہیں ۔پاکستان اوربیرونی دنیا میں ہمارے میڈیکل ونگ کے ماہرڈاکٹرز(مردوخواتین)اللہ ورسولﷺ کی رضا وخوشنودی کیلئے اپنی پیشہ وارانہ خدمات فراہم کررہے ہیں،عوامی،قومی اوربین لااقوامی سطح پرغریب ،مستحق اورنادارافرادکیلئے جاری فری میڈیکل کیمپنگ اس کا منہ بولتاثبوت ہے،ان میڈیکل کیمپس میں مریضوں کانہ صرف فری چیک اپ کیاجاتاہے بلکہ انہیں فری ادویات کیساتھ ساتھ لنگر بھی فراہم کیاجاتاہے۔اس موقع پر ڈاکٹر حافظ محمد ارشد نقشبندی (ایم بی بی ایس ،ناک کان گلہ سپیشلسٹ)نے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکارکی تعلیمات اورصحبت پاک سے ہمارے قلب وروح میں حقیقی روحانی انقلاب برپاہوگیا ہے ،اب ہم مریضوں کوفری ادویات اورچیک اپ فراہم کرنے میں قلبی سکون محسوس کرتے ہیں،جس سے مریضوں کی شفایابی کاتناسب تیزی سے بڑھتا چلاجارہاہے۔ایسوسی ایٹ پروفیسر(ر) ڈاکٹرظہیر الحق قریشی (ایکس چائلڈ سپیشلسٹ جناح ہسپتال لاہور)نے کہاکہ انسان کے اندر حقیقی روحانی انقلاب کامل مرشد کی کیمیااثرنگاہ سے ہی پیداہوتاہے ،یہی وجہ ہے کہ آج ہم اپنے پیشے کوانسانیت کی فلاح وبہتری کیلئے استعمال کررہے ہیں ،ہم اپنے پیشے سے دولت اکھٹی کرنے کی بجائے اللہ ورسولﷺ کی رضا حاصل کررہے ہیں۔ڈاکٹر شازیہ ارشد (گائناکالوجسٹ )نے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکارنے مردوں کیساتھ ساتھ خواتین کی زندگیوں میں بھی حقیقی انقلاب برپاکردیا ہے ،جس سے ہم اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت اسلامی وروحانی طریقے سے سرانجام دے رہی ہیں۔ خواتین کا فلاح وبہبودکے کاموں میں لگ جانا،اللہ کے فقیرصدیقی لاثانی سرکارکی تربیت کانیتجہ ہے۔لاثانی فری میڈیکل کیمپ میں مردوخواتین مریضوں کی کثیر تعدادنے ماہرڈاکٹرز سے فری چیک اپ کروایا ،اس کیساتھ مریضوں کوفری ادویات کیساتھ ساتھ لنگربھی فراہم کیاگیا۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    excellent activities for the welfare of humanity by lasani welfare foundation international





Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes