سیمنٹ کی فروخت میں 4 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 14 فیصد اضافہ

Published on November 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)سیمنٹ کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 14 فیصد جبکہ برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 84 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں ملک میں 15.77 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کیمقابلہ میں 14 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 13.87 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 84 فیصد کی نمایاں نمو ہوئی ہے۔ جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں 2.54 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.38 ملین ٹن تھی۔سیمنٹ کی مقامی کھپت میں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت کا حجم 13.22 ملین ٹن ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 12.49 ملین ٹن تھا۔ اکتوبر 2023 میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کاحجم 3.88 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 9 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کا حجم 4.25 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes