پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم شہداء جموں 6نومبر کو منائیں گے

Published on November 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

آزاد جموں کشمیر (یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم شہداء جموں 6نومبر کو منائیں گے یہ دن آزاد جموں کشمیر،پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری شہداء کی یاد میں منایا جاتا ہے۔6نومبر1947ء کو ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے ہجرت کرکے پاکستان آنے جموں کے مسلمانوں کو ایک سازش کے تحت قتل کیا تھاجن کی تعداد دو لاکھ سے زائد تھی،ان مظلوم کشمیریوں کی یاد میں کشمیری عوام یوم شہداء جموں مناتی ہے۔تقسیم ہند کے موقع پرمسلم اکثریتی علاقے جموں کی عوام کو آزادی کی حمایت کرنے پرڈوگرہ مہاراجہ کے ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑا،تمام تر مطالم کے باوجود جموں کے کشمیری مسلماناپنے مؤقف سے پیچھے نہ ہٹے تو ایک سازش کے تحت نومبر1947ء کے ابتدائی دنوں میں آزاد خطے میں بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں نہتے کشمیری مردوخواتین اور بچوں کو شہید کر دیا گیا۔جموں کے ان شہداء کی یاد میں کنٹرول لائن کے دونوں جانب،پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری مسلمان 6نومبرکو یوم شہداء جموں کے طور پر مناتے چلے آرہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes