گیپکو ڈویژن ڈسکہ میں اندھیر نگری واجبات نہ نوٹس بغیر وجہ بتائے غریب لکڑہارے کا میٹر اتار لیامحنت کش کا کاروبار ٹھپ

Published on June 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 700)      No Comments

daslka pic
ڈسکہ(یواین پی)گیپکو ڈویژن ڈسکہ میں اندھیر نگری واجبات نہ نوٹس بغیر وجہ بتائے غریب لکڑہارے کا میٹر اتار لیامحنت کش کا کاروبار ٹھپ تفصیلات کے مطابق گیپکو ڈویژن ڈسکہ میں تعینات ایکسین ملک طارق جس نے اختیارات سے تجاوز کرنا غیر اعلانیہ طویل دورانیہ لوڈ شیڈنگ صارفین کے بلا جواز میٹر اتارنا اور ملازمین سے جبری اوور بلنگ کرانا اپنا وطیرا بنا رکھا ہے جس کا رویہ صارفین سمیت ملازمین سے بھی ہتک آمیز ہوتا ہے اس نے صارفین بجلی کے ناک میں دم کر رکھا ہے سب ڈویژن نمبر 2کے علاقہ کنڈن سیان کے رہائشی جاوید مسیح کے مطابق اس نے منگو خاصہ کے علاقہ سے 4مرلہ اراضی خرید کر تقریباََ 2سال قبل اکاؤنٹ نمبر07-12222-0812107کے تحت ایک عددکمرشل میٹر لگوا رکھا تھا جس کے تمام واجبات ادا ہیں جو اس کے مخالفین کی ملی بھگت سے ایکسین کے حکم پر بغیر کسی نوٹس یا پیشگی اطلاع کے بلا جواز میٹر اتار لیا گیا جس سے اس کا لکڑی اور ایندھن فروخت کرنے کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ جب داد رسی کے لیے سائل ایکسین کے دفتر پہنچا تو موصوف نے ہتک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے بات سننے سے بھی انکار کر دیا اور دفتر سے باہر نکل جانے کو کہا اس ضمن میں جب میڈیا نے موقف جاننا چاہا تو ایکسین ملک طارق نے اپنے سرکاری فون نمبر پر بات سننابھی گوارہ نہ سمجھا متاثرہ صارف نے وفاقی سیکرٹری بجلی و پانی نرگس سیٹھی سے ایکسین ڈسکہ ملک طارق کے خلاف محکمانہ انکوائری کروا کر تا دیبی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes