اسرائیل کا غزہ میں وحشانہ فاسفورس بموں کا استعمال انسانیت کا قتل عام ہے رضوان احمد چودھری

Published on November 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)جماعت اسلامی کے راہنمارضوان احمد چودھری نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ میں وحشانہ فاسفورس بموں کا استعمال انسانیت کا قتل عام ہے، ہسپتالوں، پناہ گزین کیمپوں اور عبادت گاہوں پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے منہ پر طمائچہ ہے، امریکہ اورمغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری بدترین دہشتگردی ہےپاکستان ایٹمی طاقت ملک ہے، نگراں وزیر اعظم اور آرمی چیف عالم اسلام کے حکمرانوں کو دعوت دیں اور اسرائیل کو واضح پیغام دیا جائے کہ اگر جنگ بندی نہ کی گئی تو ہم اسرائیل کی جانب پیش قدمی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے مغربی ممالک مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔26 دن سے جاری اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ گھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے۔ دو لاکھ کے قریب گھر مکمل تباہ اور سینکڑوں افراد ملبے میں اپنے پیاروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 3,542 بچے اور 2,187 خواتین ہیں جبکہ اس جنگ میں صحت کے شعبے سے وابستہ 130 ورکرز بھی جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں جبکہ مجموعی طورپر 9 ہزار کے قریب فلسطینی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف حماس کی مزاحمت اور جدوجہد بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے اور شریعت کے مطابق ان کی یہ جنگ تمام انسانیت کو بچانے کی جنگ ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes