گوجرہ ،نواحی گاؤں میں 2 موٹر سائیکل ٹکرانے سے 6بچوں کا باپ جاں بحق

Published on August 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 586)      No Comments

Gojra
گوجرہ ( یواین پی)نواحی گاؤں میں 2 موٹر سائیکل ٹکرانے سے 6بچوں کا باپ جاں بحق ایک شخص زخمی معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 246گ ب پرتاب پورہ کا رہائشی منظور حسین موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے کھیتوں میں جا رہا تھا کہ جب وہ برلب نہر کے قریب پہنچا تو سائیڈ سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل نے اسے ٹکر ما دی جس پروہ زخموں کی تاب نہ لاتا ہوا اپنے خالق حقیقی سے جا ملا جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا جس کو الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں طبی امداد دی جارہی ہے ،منظور حسین کو نماز جنازہ کی ادئیگی کے بعد ان کے آبائی گاؤں 246گ ب میں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا ان کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحوم ہر دلعزیز اور سماجی کارکن تھے انہوں نے بیوہ سمیت 4بیٹے اور 2 بیٹیاں سوگوار میں چھوڑیں ۔

منشیات فروشوں کی نشاندہی مہنگی پڑ گئی
گوجرہ ( یواین پی) منشیات فروشوں کی نشاندہی کرنا مہنگا پڑ گیا محکمہ بشپ ٹاؤن میں 14 افراد نے محنت کش کے گھر میں گھس کر 2افراد کو تشدد کر کے زخمی کر دیا پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہ کیا مضروب فخر مسیح نے منشیات و شراب فروشوں کی پولیس کو نشاندہی کروائی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا ۔تفصیلات کے مطابق محلہ بشپ ٹاؤن میں فخر مسیح نے پولیس کو آگاہ کیا تھا کہ ان کے محلہ میں ملزمان الطاف ،کشن ،سرفراز اور فوزیہ وغیرہ نے شراب کی بھٹی بنا رکھی ہے اور وہ علاقہ میں شراب سپلائی کرتے ہیں جس سے کرائم میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس پر ملزمان نے 10نامعلوم شرابیوں سے باہم صلاح مشورہ ہو کر فخر مسیح کے گھر میں دھاوہ بول دیا جس سے نوید اور تنویر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے فخر مسیح نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے پولیس سے تعاون تو کیا مگر اب پولیس ان سے میرٹ پر بھی تعاون نہیں کر رہی اور تاحال مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog