میں نے اپنی فیملی کی مرضی سے شادی کی ہے، اداکارہ نمرہ خان

Published on May 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

لاہور (یواین پی) معروف اداکارہ نمرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے گھر والوں کی مرضی سے شادی کی، میری فیملی نے رشتہ ڈھونڈا، میں نے تصویر دیکھی اور ہاں کردی۔اس بات کا انکشاف انہوں نے ایک نجی ویب سائٹ کو انٹرویو میں کیا۔ نمرہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی فیملی کی مرضی سے شادی کی، انہوں نے رشتہ ڈھونڈا، مجھے تصویر دکھائی، مجھے لڑکا پسند آ گیا، میں نے ہاں کر دی، باقی معاملات میرے والدین نے خود طے کیے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے شوہر نہیں جانتے تھے کہ میں اداکارہ ہوں، نہ ہی انہوں نے شادی کے بعد مجھ پر شوبز کو خیرباد کہنے کی پابندی لگائی، اس لیے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ میرے شوہر نے میری شہرت سے شادی کی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر لندن پولیس میں ملازم ہیں اور کافی کشادہ ذہن رکھتے ہیں، لہذا وہ شوبز میں کام کرنے کے حوالے سے اپنے فیصلے کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب وہ دور گزر گیا جب شوبز میں لڑکیوں کو اپنی شادی کو چھپانا پڑتا تھا۔ ان کو ڈر ہوتا تھا کہ اگر شادی کے بارے میں بتا دیا تو ہمیں کام نہیں ملے گا، اب انڈسٹری خاصی ایڈوانس ہو چکی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog