چینی اور پا کستانی ما ہرین کا با ہمی روابط کو فروغ دینے پر زور

Published on November 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنا کے زیر اہتمام پاکستان ذیلی فورم کا کامیاب انعقاد
دونوں ممالک کے نوجوان تعاون کو ترقی دینے کے لئے اہم قوت ہیں، شر کاء
اسلام آ باد (یواین پی)بین الاقوامی نوجوانوں کے لیے ” فلم اور ٹی وی سے چین کو سمجھیں ” کے عنوان سے دوسرے فورم (پاکستان زیلی فورم) کا کامیابی سے ورچوئل انعقاد کیا گیا ۔چین کی ریاستی انتظامیہ برائے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے بین الاقوامی شعبہ کی رہنمائی میں اس فورم کا انعقاد مشترکہ طور پر کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنا کے اسکول آف فارن لینگویجز اینڈ کلچر ، کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنا کے پاکستان ریسرچ سینٹر اور چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔یہ فورم ایک موئثر پلیٹ فارم کے طور پر جامعات کو ایک دریچے کے طور پر استعمال کرتا ہے اور اندرون و بیرون ملک نوجوان طلباء کو چینی فلم اور ٹیلی ویژن کے کاموں سے متعارف کرواتا ہے تاکہ بین الاقوامی نوجوان چین اور چینی ثقافت کو صحیح معنوں میں، جامع اور معروضی طور پر سمجھ سکیں۔ورچوئل تقریب میں چائنا پاکستان یوتھ فلم ویونگ ایکسچینج فورم “چین اور پاکستان کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے کے لیے بہترین ٹی وی پروگراموں کی تحسین” کے موضوع پر، پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور چائنا میڈیا گروپ کے ماہرین اور اسکالرز کو مدعو کیا گیا۔ علاوہ ازیں ، کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنا کے شعبہ پشتو میں زیرتعلیم طلباء کے ساتھ ساتھ پاکستانی جامعات کے نمایاں طلباء نے بھی فورم میں شرکت کی۔ ورچوئل فورم کے دیگر معزز مہمانوں میں پاکستان ریسرچ سینٹر کی پروفیسر سن ہائی ون اور دیگر محققین بشمول شان تان، یو چھیو یانگ، چھائے زیلونگ، یانگ روئی، سونگ ہان ین، اور لی یاجون شامل رہے۔فورم کی صدارت اردو کی تدریس سے وابستہ چاؤ جیا نے کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes