پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن 29نومبر کو منایا جائے گا

Published on November 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن 29نومبر کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے مختلف تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا مختلف تقریبات میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی فتح و نصرت کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے فلسطینی مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔اسرائیلی جارحیت کے باعث پیدا ہونیو الا مسئلہ فلسطین برس ہا برس گزر جانے کے بعد بھی حل نہ ہو سکا ہے۔اقوام متحدہ 1947ء سے فلسطین میں امن کیلئے کوشاں ہے لیکن اسرائیلی فوج کے روز بروز بڑھتے مظالم کے باعث فلسطین کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes