مساوی اور پیشہ وارانہ تعلیم معاشرے سے غربت ختم کر سکتی ہے: پروفیسر زکریا

Published on January 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی ) مساوی اور پیشہ وارانہ تعلیم معاشرے سے غربت ختم کر سکتی ہے: پروفیسر زکریا ذاکریونیورسٹیوں کو ہر نوجوان تک تعلیم کی رسائی یقینی بنانی چاہیے: تعلیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر وائس چانسلر کا پیغام۔تعلیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کا کہنا تھا کہ تعلیم کے مساوی مواقع اور نوجوانوں کی پیشہ وارانہ تربیت سے معاشرے میں صنفی تفریق، غربت، بے روزگاری، بیماری اور نا انصافی جیسے مسائل ختم کیے جا سکتے ہیںان کا مزید کہنا تھا کہ لاکھوں کی تعداد میں ہمارے نوجوان بہتر طرز زندگی اور روشن مستقبل کی تلاش میں ہیں لیکن یہ سب تعلیم کے بغیر ممکن نہیں۔ کرونا وائرس کی وبااور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی معاشی اور معاشرتی تبدیلیوں کے بعدمساوی تعلیم کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے اور ہماری یونیورسٹیوں کو معاشرے کے ہر نوجوان تک تعلیم کی رسائی یقینی بنانے کےلیے اقدامات کرنے چاہیے۔اس حوالے سے اوکاڑہ یونیورسٹی کے مشن کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ یونیورسٹی معاشرے کے تمام طبقات کےلیے کھلی ہے اور ہم رنگ و نسل، عقیدے یا معاشی پس منظر کی بنیاد پر داخلو ں اور دیگر تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں کوئی تفریق نہیں کرتے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے معاشرے کے تمام طبقات تک اعلی تعلیم کی رسائی کےلیے ایک کمیونٹی آﺅٹ ریچ پروگرام بھی شروع کر رکھا ہے جس کے تحت پسماندہ طبقات کے گھروں تک جا کر ان کو اس بات کی ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو یونیورسٹی بھیجیں۔ اقوام متحدہ ہر سال 24 جنوری کو تعلیم کے بین الاقوامی دن کے طور پر مناتی ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں مساوی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy