’’بابراعظم کی ٹی20 اسکواڈ میں جگہ نہیں بنتی‘‘

Published on November 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

سابق فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کا اینکر کو جواب
کراچی(یو این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم نے بابراعظم کے حوالے سے بڑا بیان دیدیا۔آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے باعث گزشتہ روز تینوں فارمیٹ سے مستعفیٰ ہونے والے سابق کپتان بابراعظم کے حوالے سے مقامی ٹی وی چینل پر اینکر نے سوال کیا کہ بابر کی تینوں میں فارمیٹ میں جگہ بنتی ہے؟۔جس پر سابق کرکٹر محمد عامر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ انکی ٹی20 ٹیم میں جگہ نہیں بنتی جبکہ عماد وسیم نے کہا کہ اسے “سخت کال” قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے۔پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے 104 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں جس میں انکی اوسط 41.48 ہے جبکہ انہوں نے 3 ہزار 485 رنز بنائے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme