سانحہ مستونگ ،بنوں اور پشاور: آج ملک بھر میں یومِ سوگ، قومی پرچم سرنگوں

Published on July 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سانحہ مستونگ ،بنوں اور پشاور پر ملک کی فضا تاحال سوگوار ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے آج یوم سوگ منایا جارہا ہے، قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ نگران وزیراعلی بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں کو ناکام بنادیں گے۔
سانحہ مستونگ پر آج بھی فضا سوگوار ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے آج یوم سوگ منایا جارہا ہے، قومی پرچم دن بھر سرنگوں رہے گا۔ دوسری طرف دھماکے میں شہید ہونیوالے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی کو آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے عہد کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں کو ناکام بنادیں گے۔
سانحہ مستونگ اور بنوں پر آج مختلف شہروں میں دہشتگردی کےخلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔ نگران حکومت نے مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کیلئے 15 لاکھ اور زخمیوں کیلئے پانچ لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ نگران وزیراعلی بلوچستان کہتے ہیں دہشتگردوں کی مذموم کارروائی الیکشن روکنے کی سازش ہے جسے ناکام بنادیں گے۔

ادھر مستونگ میں دہشتگردی کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، دھماکے کے بیشتر زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جنہیں بہترین طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes