اللہ کے واسطے چیئرمین نیب کیلئے نام دے دیں: خورشید شاہ کی پی ٹی آئی سے اپیل

Published on October 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

کراچی (یواین پی)اللہ کے واسطے چیئرمین نیب کیلئے نام دے دیں، خورشید شاہ کی پی ٹی آئی سے اپیل، متحدہ نے جسٹس محمود رضوی کا نام تجویز کر دیا، جماعت اسلامی اور آفتاب شیرپاؤ سے بھی تجاویز ملنے کی تصدیق۔ خورشید شاہ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی سے چیئرمین نیب کیلئے نام مانگ لیا، کہتے ہیں پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں شیریں مزاری، عارف علوی اور شفقت محمود سے نام مانگ چکا ہوں، میں نے ان سے کہا تھا کہ آپ کے پارلیمانی لیڈر پارلیمنٹ میں موجود نہیں ہیں، اس لئے آپ اپنی لیڈرشپ سے رابطہ کرکے اپنی مرضی کے نام دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پھر پی ٹی آئی نے مجھ پر تنقید کی ہے مگر نام نہیں دیئے، اگر ابھی بھی ان کے پاس چیئرمین نیب کیلئے کوئی نام ہے تو دے دیں، شرمائیں مت۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog