بالاکوٹ ،کالج آڈیٹوریم عثمان علی شہید کے نام سے منسوب

Published on November 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 961)      No Comments

Balakot Picture 26-11-2014 (2)
بالاکوٹ( یواین پی)تین سال قبل سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو افواج کی جانب سے بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے کیڈٹ کالج بٹراسی کے فارغ التحصیل کیپٹن عثمان علی کے یوم شہادت کے موقع پر پاکستان سکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے پرنسپل بریگیڈیئر ریٹائرڈ عبدالحفیظ نے کالج میں ہر سال 26نومبر کو عثمان شہید کے یوم شہادت کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کالج آڈیٹوریم کو بھی عثمان علی شہید کے نام سے منسوب کر دیا، 26نومبر2011کو سلالہ چیک پوسٹ پر تعینات پاکستان سکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے فارغ التحصیل کیپٹن عثمان علی شہید نیٹو افواج کی بمباری کے نتیجے میں جام شہادت نوش کر گئے تھے ،کیڈٹ کالج بٹراسی میں اسی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں خصوصی طور پر کیپٹن عثمان علی شہید کی اہلیہ اور بیٹی نے شرکت کی ،کالج کے سنئیر انڈر آفیسر کاشف امین زکوڑی نے کیپٹن عثمان شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلنے اورملک عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کی خاطر قربانیوں کے سفر کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیڈٹ کالج بٹراسی کے پرنسپل بریگیڈئیر ریٹائرڈ عبد الحفیظ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن عثمان شہید نے بٹراسین کا نام شہادت کے رتبے پر فائز ہو کر امر کر دیا ہے وہ دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے انہوں نے ہر سال26نومبر کو یوم عثمان علی شہید کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کالج کے آڈیٹوریم کو بھی کیپٹن عثمان شہید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا،انہوں نے واضح کیا کہ کل پاکستان بین الکلیاتی تقریری مقابلہ جات کو بھی کیپٹن عثمان شہید کے نام سے منسوب کیا جائیگا اور ہر سال بہترین کیڈٹ کو عثمان شہید شیلڈ سے نوازا جائیگا ،انہوں نے شہید کی قربانی کو پاکستان اور قوم کیلئے ایک بڑی قربانی قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ بٹراسین کیپٹن عثمان شہید کے جذبہ حب الوطنی اور جذبہ شوق شہادت سے سرشار ہو کر وطن کی حفاظت اور سربلندی کے بلند خیالات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،اس موقع پر کیپٹن عثمان علی شہید کی اہلیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہ یہ کیڈٹ کالج بٹراسی ہی کی انتظامیہ اور اس کے اساتذہ کا ہی کمال ہے جنہوں نے شہید کی تربیت اس نہج پر کی کہ اسے ابتداء ہی سے شہادت کی آرزو تھی اور اس کے دل میں وطن عزیز کیلئے مرمٹنے کا جذبہ کوُٹ کُوٹ کر بھرا ہوا تھا،انہوں نے کیپٹن عثمان شہید کے یوم شہادت کے موقع پر اسی مناسبت سے تقریب کے انعقاد پر تشکر کا اظہار کیا،تقریب سے پروفیسر نصیر احمد ،پروفیسر ہارون الرشید،پروفیسر ساجد حسین پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر محمد اعظم نے بھی خطاب کیا اور شہید کی زندگی کے یادگار گوشوں پر روشنی ڈالی،کالج کے کیڈٹس،پرنسپل بریگیڈئیر ریٹائرڈ عبدالحفیظ اور بیگم کیپٹن عثمان شہید نے عثمان علی شہید کی یادگار پوٹریٹ پر پھولوں کی چادریں رکھ کر اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy