چین  کا ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کر نے  کا اعلان

Published on November 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

 چینی نائب وزیر اعظم سمٹ میں چینی صدر کی نما ئندگی کر یں گے، وزارت خارجہ
بیجنگ (یو این پی)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے منعقدہ پریس کانفرنس میں متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں چین کی شرکت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر نے چینی صدر شی جن پھنگ کو سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے متعدد خطوط بھیجے ہیں۔جمعہ کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے فعال طور پر نمٹنے ،چین اور عرب ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو مستحکم کرنے کے لیے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیئے شیانگ صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چین موسمیاتی تبدیلیوں کے کنوینشن میکانزم کے نظام ، اصولوں اور مقاصد بالخصوص مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں کے اصول نیز جنرل اسمبلی کے موضوع “یکجہتی، عمل اور نفاذ” کی پاسداری کرنے کے لیے کوشش کرے گا تاکہ ترقی پذیر ممالک کو درپیش عملی مشکلات اور مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جا سکے اور پیرس معاہدے کے مکمل اور موثر نفاذ کو فروغ دیا جا سکے ۔ سربراہ اجلاس کے دوران” جی 77اور چین” کا سربراہی اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes