پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ

Published on November 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعددوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو108.53 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.62 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو84.39 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا، اکتوبرمیں پھلوں کی برآمدات کاحجم 20.076 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو ستمبرمیں 22.21 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 8.83 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں پھلوں کی برآمدات کاحجم 232.30 ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو79.08 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 37.24 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو57.62 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، اکتوبر2023 میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو21.41 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوستمبرمیں 20.55 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 11.86 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 172.34 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog