ڈونگی;انعام الحق چوہدری سیری شہر کے صدر، شاہجہان نذیر بٹ سیکرٹری جنرل منتخب

Published on November 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

ڈونگی(یو این پی)انعام الحق چوہدری سیری شہر کے صدر، شاہجہان نذیر بٹ سیکرٹری جنرل منتخب، سابق صدر لالہ نثار کو شکست، الیکشن میں تین پینل نے حصہ لیا انعام الحق چوہدری کا پھول پینل کامیاب رہا، اسسٹنٹ کمشنر تنویر الالسلام، ایس ایچ او کھوئی رٹہ مہتاب اسلم، سابق سیکرٹری جنرل کھوئی رٹہ پریس کلب عامر خلیل کھوکھر، صدر انجمن تاجران کھوئی رٹہ چوہدری فیصل سمیت مختلف سیاسی و سماجی رہنماوں کی مبارکباد، تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ کے دوسرے بڑے تجارتی مرکز سیری شہر کے انتخابات پر امن طریقہ سے مکمل ہو گئے انعام الحق چوہدری نے 23 سالہ صدارت کے مزے لینے والے لالہ نثار کو شکست دے دی انعام الحق چوہدری 241 ووٹ لیکر صدر منتخب جبکہ ان کے مد مقابل لالہ نثار 150، نعیم راجہ 84 ووٹ لے سکے۔ شاہجہان بٹ 190 ووٹ لیکر سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ان کے مقابل ملک مظہر علی 177 اور واجد حسین زرگر 109 ووٹ حاصل کر سکے۔ الیکشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ اور ایس ایچ او کھوئی رٹہ مہتاب اسلم ہمراہ نفری موجود رہے الیکشن مکمل طور پر امن رہے چیف الیکشن کمشنر نے ووٹ کی گنتی کے بعد باقاعدہ طور پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ ادھر اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ تنویر الالسلام، ایس ایچ او کھوئی رٹہ مہتاب اسلم، سابق سیکرٹری جنرل کھوئی رٹہ پریس کلب عامر خلیل کھوکھر، صدر انجمن تاجران کھوئی رٹہ چوہدری فیصل، یاسر حسین ترابی، مظہر حسین نازی، کونسلر اقبال انجم, خان زیب انجم سمیت مختلف سیاسی و سماجی رہنماوں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر نومنتخب صدر انجمن تاجران سیری انعام الحق چوہدری اور سیکرٹری جنرل شاہجہان نذیر بٹ نے کہا کہ خلوص نیت سے سیری شہری کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے تاجروں کے حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے انھیں مایوس نہیں کریں گے ووٹ اور سپورٹ کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں نومنتخب عہدیداران نے انتظامیہ کھوئی رٹہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog