چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے ما بین سہ فریقی تعاون دوبارہ شروع کر نے پر اتفاق

Published on November 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

 بیجنگ (یواین پی)چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کے مابین تین دو طرفہ اور ایک سہ فریقی مذاکرات منعقد ہوئے جس کے بعد مذاکرات سے تین اشارےملے ۔پیر کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطابق پہلا یہ ہے کہ سہ فریقی تعاون کو مکمل طور پر دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ سہ فریقی ملاقات سے قبل چین- جاپان، چین -جنوبی کوریا اور جاپان -جنوبی کوریا نے دو طرفہ ملاقاتیں کیں اور ان ملاقاتوں میں اپنے اپنے تضادات اور اختلافات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان ملاقاتوں میں چین، جاپان اور جنوبی کوریا نے اتفاق کیا کہ مستقبل میں سہ فریقی سربراہ اجلاس کو مزید فروغ دیا جائے گا ۔ دوسرا یہ کہ جاپان اور جنوبی کوریا سہ فریقی تعاون کے میکانزم کو اسٹریٹجک طور پر بہت اہمیت دیتے ہیں ۔چین، جاپان اور جنوبی کوریا کی اپنی اپنی پریس ریلیز میں اس بات کا ذکر کیا گیا کہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کا تعاون شمال مشرقی ایشیا سے آگے بڑھ کر خطے اور دنیا میں امن اور خوشحالی میں مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔ ایشیا میں سب سے زیادہ بااثر ذیلی علاقائی تعاون کے میکانزم کی حیثیت سے ، چین ، جاپان اور جنوبی کوریا کے مابین سہ فریقی تعاون تینوں ممالک کے مشترکہ مفادات اور خطے کی مشترکہ ضروریات سے مطابقت رکھتا ہے ۔ تیسرا یہ کہ سہ فریقی تعاون غیر علاقائی اثرات سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ امریکہ کے اثر و رسوخ کے پیش نظر ، جاپان اور جنوبی کوریا آغاز میں چین سےغیر فعال تعاون کے بعد اب چین کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے لئے فعال طور پر کوشش کر رہے ہیں۔ جاپان کی طرف سے ، اس مہینے کے وسط میں ، چین اور جاپان نے برآمدی کنٹرول ڈائیلاگ میکانزم قائم کیا ، جس کا بنیادی مقصد صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام اور اس کے ہموار ہونے کو برقرار رکھنا ہے۔ جہاں تک جاپان اور جنوبی کوریا کا تعلق ہے تو ان کے بنیادی مفادات کو واضح طور پر مدنظر رکھتے ہوئے درست انتخاب ناممکن نہیں ہے۔ جس کا ثبوت موجودہ ملاقات ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy