ممتاز قادری شہید کی نماز جنازہ ادا ، ملک بھرسے ڈیڑھ لاکھ سے زائد’’عاشقان رسول‘‘ کی جنازہ میں شرکت

Published on March 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,478)      No Comments

Graphic1
راولپنڈی/اسلام آباد(یوا ین پی)سلمان تاثیر قتل کیس میں پھانسی کی سزا پانے والے ایلیٹ فورس کے سابق اہلکار ممتاز قادری کی نماز جنازہ لیاقت باغ راولپنڈی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ملک بھر کے مختلف شہروں سے ہزاروں عاشقان رسولﷺ نے شرکت کی انتظامیہ کے محتاط اندازے کے مطابق نماز جنازہ میں ایک لاکھ سے زائد افراد جبکہ آزاد ذرائع کے مطابق نماز جنازہ میں ڈیڑھ سے دو لاکھ افراد شریک ہوئے۔نمازجنازہ کے دوران لیاقت باغ کی تاریخی جلسہ گاہ لوگوں سے کھچا کھچ بھر گئی جبکہ مری روڈ پر مریڑ چوک سے سنٹرل ہسپتال تک اور چائینہ مارکیٹ سے راجہ بازار تک لوگوں کا جم غفیر موجود تھا اس موقع پر شرکاء میں انتہائی جوش وخروش دیکھنے میں آیا جنازہ کے شرکاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر بلند کرتے رہے شرکاء نے ممتاز قادری کی تصاویر بھی اُٹھا رکھی تھیں۔ نماز جنازہ میں مفتی منیب الرحمٰن،جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ،نائب امیر میاں اسلم ،اسلام آباد کے امیر زبیر فاروق خان سمیت ملک بھر کے جید علماء کرام نے شرکت کی ۔ نمازجنازہ کا وقت 2بجے مقرر کیا گیا تھا لیکن جنازہ میں شرکت کے لیے ملک کے مختلف شہروں سے لوگ صبح طلوع آفتاب سے پہلے ہی لیاقت باغ پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔ نماز جنازہ ساڑھے 3بجے ادا کی گئی جو راولپنڈی کی معروف مذہبی شخصیت پیر سید حسین الدین شاہ نے پڑھائی۔ نماز جنازہ کے بعد ایمبولنس کے ذریعے میت تدفین کے لیے اسلام آباد کے نواحی علاقے بہارہ کہو روانہ کر دی گئی ۔ نماز جنازہ کے موقع پر لیاقت باغ اور اس کے گرد ونواح سمیت پورے راولپنڈی میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔ اس موقع پر کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرز کے دستے لیاقت باغ سے متصل سپورٹس کمپلکس میں موجود رہے ۔ اور سریع الحرکت فورس کے دستے آن کال رہے ۔ اسلام آباد کی انتظامیہ نے کسی بھی ممکنہ ردعمل کے پیش نظر ریڈ زون کو جانے والے بیشتر راستے کنٹینر کھڑے کرکے بند کردیے گئے تھے اور جگہ جگہ پولیس بھی تعینات تھی۔ اس موقع پر شہر کے بیشتر نجی اور سرکاری سکول بھی بند رہے۔ ممتاز قادری کے جنازے کے موقع پر راولپنڈی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ جنازے کے مقررہ وقت سے کئی گھنٹے قبل ہی لوگوں ہزاروں کی تعدادمیں لیاقت باغ پہنچ گئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ لیاقت باغ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں کو ٹریفک کے لیے مکمل طور بند کر دیا گیا تھا ،شہر کی اہم ترین شاہراہ مری روڈ کو کئی مقامات پر کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی کی حساس عمارتوں پر ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔صورتحال کشیدہ ہونے کے خطرے کے پیش نظر جڑواں شہروں کی اسکولوں کو بھی بند رکھا گیا۔لیاقت باغ اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں پولیس کی نفری تعینات تھی ۔ممتاز قادری کے پھانسی کے خلاف تاجر برادری کی جانب سے بھی احتجاجا دکانیں بندرہیں اور راولپنڈی کے بڑے بازاروں میں کاروبار مکمل طور پر بند تھاجبکہ شہر میں تعلیمی ادارے بھی منگل کو نہیں کھلے۔راولپنڈی کی اہم شاہراہوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔ وفاقی دارلحکومت کے نواحی علاقے بارہ کہو سے تقریبا چار کلومیٹر دور واقع گاؤں اٹھال میں بھی پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی تھی جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے کا فضائی جائزہ بھی لیاگیا۔اٹھال میں ہی ممتاز قادری کی تدفین کے انتظامات کیے گئے تھے۔ دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ریڈ زون کی طرف جانے والے راستے سِیل کر دیے گئے جبکہ سکول اور دکانیں بھی بندر ہیں۔ بی بی سی کے مطابق پولیس نے پیر کی شب بڑی تعداد میں ایسے افراد کو حراست میں لیا جو جنازے میں شرکت کے لیے وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں سے راولپنڈی آ رہے تھے۔اسلام آباد میں وکلا کی تنظیم اسلام آباد بار کونسل نے بھی پھانسی کے خلاف ہڑتال کرنے اور احتجاجا عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ۔لیاقت باغ کی طرف جانے والے راستوں پر کنٹینروں کے ساتھ ساتھ قناتیں اور خاردار تار بھی لگائی گئی تھیں۔اقوام متحدہ کے عہدیدار کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ادارے نے اپنے تمام عملے کو دفاتر سے گھر جانے کی ہدایت جاری کردی۔ ریڈ زون کو جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے ۔ راولپنڈی اسلام آباد میں اہم عمارتوں کی سیکورٹی رینجرز کے حوالے کر دی گئی ۔ راولپنڈی اسلام آباد کے داخلی راستوں پر بھی نفری اضافہ کر کے چیکنگ سخت کر دی گئی ۔ راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا میٹرک پارٹ ٹو کا پرچہ ملتوی کر دیا گیا جو 4 اپریل 2016 کو لیا جائے گا ۔ اسلام آباد میں پرائیویٹ سکولز اور بیشتر یونیورسٹیاں بند رہیں۔ غیر ملکی میڈیا نے جنازے کو خصوصی اہمیت دی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes