ہارون آباد، رضوان زیب نیازی ایڈووکیٹ کی مدعیت میں ایڈشنل سیشن جج کے حکم پر جیو نیوز کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج

Published on June 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

GEO_logo
ہارون آباد(یاسرندیم چوہدری)بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کے ممبر محمد رضوان زیب نیازی ایڈووکیٹ کی مدعیت میں ایڈشنل سیشن جج چوہدری ظفر اقبال کے حکم پر جیو نیوز کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ،تھانہ سٹی میں درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے موقف ظاہر کیا کہ میں نے 14/05/14کوجیو ٹیلی ویژن آن کیا تو جیو ٹی وی پر ایک پروگرام جس کی میزبانی ڈاکٹر شائستہ لودھی کر رہی تھی لگا ہو اتھا پروگرام میں وینا ملک (اداکارہ) اور اس کا خاوند اسد بشیر خٹک اور 40/50نامعلوم لوگ موجود تھے جنہوں نے وینا ملک اور اسد بشیر کی شادی کا اہتمام کیا اور اس موقع پر ایک قوالی منقبت گائی گئی پروگرام کے دوران ڈاکٹر شائستہ لودھی نے وینا ملک کو بطور حضرت فاطمہ ۃ الزہرااور اسد بشیر کو بطور حضرت علی دکھاکر اہل بیت و صحابہ اکرام کی شان میں گستاخی کی دولہے کے روپ میں پیارے علی ابن ابی طالب ہیں اس طرح ڈاکٹر شائستہ لودھی اور اس کے ساتھیوں نے مسلمانوں کے اور بشمول میرے جذبات کو مجروح کیا ہے ان میں خلل ڈالا ہے اس طرح انہوں نے یہ سب کچھ ٹیلی ویژن میں دکھا کر مسلمانو ں میں میں ڈر اور خوف پید اکیا اور ان کے ان الفاظ کی وجہ سے مذہب اسلام میں بے چینی پھیل گئی اور اندورنی طور پر مذہبی انتشار پھیلا ہے تمام جرائم میں محمد شکیل الرحمان کی اعانت مجرمانہ شامل ہے ۔پولیس تھانہ سٹی ہارون آباد نے زیر دفعہ 295 اے ،298، اے. 16/ایم پی او,ت پ ،505,506,109ت پ و دفع انسداد دہشت گردی 1997،دفعہ 15شیڈول جرائم آف پاکستان آرڈیننس 2013کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes