پیرس حملے تیسری عالمی جنگ کی طرف ایک قدم ہے، پوپ فرانسس

Published on November 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

555
ویٹی کن(یواین پی) پوپ پال پوپ فرانسس نے پیرس حملوں کو تیسری عالمی جنگ کی طرف ایک قدم قراردیدیا ہے۔ ویٹی کن سٹی سے جاری ایک بیان میں پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ حالات تیزی کے ساتھ تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔ اس سے بچنے کیلئے سب مذاہب کے لوگوں کو متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا میں ان حملوں پر لرز کر رہ گیا ہوں۔ چند دہشت گرد پوری دنیا کو یرغمال نہیں بنا سکتے۔ دوسری طرف جرمنی نے پیرس حملوں کو پناہ گزینوں کے معاملے سے نہ جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کا پناہ گزینوں کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں، حملہ آور اپنے مذموم مقاصد کیلئے آئے تھے ان حملوں میں معصوم پناہ گزینوں کا کوئی قصور نہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog