پولیوفری اور صحت مند بنانے کے لیے انسداد پولیو ٹیمیں فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کر رہی ہیں;اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ

Published on November 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) پاکستان کے مستقبل کو پولیو فری اور صحت مند بنانے کے لیے انسداد پولیو ٹیمیں فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کر رہی ہیں، 5 سال سے کم عمر کے بچوں میں پولیو ویکسینیشن کے عمل کے ساتھ ساتھ ٹیموں کی مانیٹرنگ کا عمل بھی تسلسل سے جاری ہے تاکہ ویکسینیشن کے سو فیصد ٹارگٹ کو حاصل کر کے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ چوہدری غلام مصطفٰی، اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور مجاہد ظفر میکن، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران نے ضلع بھر کے مختلف مقامات پر انسداد پولیو ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیا، انہوں نے پولیو ورکرز کی حاضری چیک کی اور فکسڈ پوائنٹس پر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے بھی پلائے اور پولیو ٹیموں کے انچارجز اور ورکرز کو اپنے متعلقہ علاقوں میں کوریج کے ٹارگٹ کو پورا کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ چوہدری غلام مصطفٰی، اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور مجاہد ظفر میکن نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران فرائض میں غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا، سیکٹر انچارجز پولیو ٹیموں کی حاضری کو یقینی بنائیں اور تمام امور کی انجام دہی کی کڑی نگرانی بھی کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题