پاک فوج کے ہیرو میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا52 واں یوم شہادت 5دسمبر کو منایا جائے گا

Published on November 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)پاک فوج کے ہیرو میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا52 واں یوم شہادت 5دسمبر کو منایا جائے گا۔مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔میجر اکرم شہید 14اپریل1938ء کو جہلم کے علاقہ پنڈ دادن خان میں پیدا ہوئے ان کے والدملک سخی محمد بھی پاک فوج میں حوالدار تھے۔میجر محمد اکرم نے دسمبر 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران کوہلی کے محاذ پر تعیناتی کے دوران دشمن کے ٹینک تباہ کرکے ان کو بھاری نقصان پہنچایا،میجر محمداکرم5دسمبر1971ء کو بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے وہ مشرقی پاکستان موجودہ بنگلا دیش میں مدفون ہیں انہیں پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes