کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے )پاکستان کے معروف فاسٹ باولرپنڈی ایکسپریس شعیب اخترنے جہاں اپنی شادی کو خفیہ رکھا وہی اس نے اپنے سگے ماموں کو اپنی شادی کے بارے میں ’’ماموں ‘‘بنادیا ۔شعیب اختر کا ماموں کویت میں آئل کمپنی میں کام کرتے ہیں جب ان سے شعیب اختر کی شادی کے بارے میں پوچھا گیا توانہوں نے شعیب اختر سے رابطہ کیا آپ کی شادی کی خبریں آرہی ہیں تو شعیب اختر نے اپنے ماموں کو کہاکہ آپ کے بغیر شادی نہیں ہوسکتی جبکہ 23جون کو شادی کے بندھن میں بندگئے اس طرح شعیب اختر اپنے ماموں کو بھی’’ ماموں’’بنادیا۔شعیب اختر کے ماموں اب پاکستان روانہ ہوگئے ہیں