عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، اکرم درانی

Published on July 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

بنوں (یو این پی)بنوں کے حلقے این اے 35 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار و سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ ملک اور قوم کی ترقی تعلیم سے ہی ممکن ہےبنوں کے علاقہ منڈان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ایم ایم اے کو حکومت ملی تو نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔ملک اکرم خان درانی نے کہا سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی بنوں سے کی گئی زیادتیوں کا حساب لیں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔جلسے کے دوران اکرم خان درانی اور ان کے فرزند زاہد اکرم خان درانی کو سونے کے تاج پہنائے گئے۔بنوں کے حلقے این اے 35 میں اکرم خان درانی عمران خان کے مخالف امیدوار ہیں۔ جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 88 سے ان کے بیٹے زاہد اکرم خان امیدوار ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy