سیمنٹ، بجری،سریا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

Published on December 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سیمنٹ،بجری،سریا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بجلی، گیس اور ایل پی جی کے بعد دیگر اشیائے ضروریہ کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تعمیراتی میٹرئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق 150 روپے اضافے کے بعد سیمنٹ کی بوری 1350 سے 1400 روپے کی ہوگئی۔ ڈی جی سیمنٹ 1400،میپل 1380،بیسٹ وے 1350 روپے فی بوری جبکہ پائنیرز 1350اورلکی سیمنٹ کی فی بوری 1350 روپے میں فروخت ہونے لگی۔دوسری جانب بجری 50 روپے اضافے سے 190 روپے فٹ تک جاپہنچی، سریا لوکل 2 لاکھ 45 ہزار روپے ٹن جبکہ برینڈڈ سریا 2 لاکھ 75 ہزار سے 2 لاکھ 80 روپے فی ٹن بکنے لگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题