شیخوپورہ میں ڈاکو راج شہری لاکھوں روپے نقدی طلائی زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم

Published on December 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی) شیخوپورہ میں ڈاکو راج شہری لاکھوں روپے نقدی طلائی زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم تھانہ اے ڈویژن کی حدود محلہ رحمان پورہ سے 3 مسلح ملزمان ڈرائیور سے رکشہ نقدی اور موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہوگئے بھکھی روڑ نجی شادی ھال کے قریب نامعلوم ڈاکو اہلخانہ سے7 تولے طلائی زیورات نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے ادھر سالار ٹاؤن میں بے رحم چور گھر سے نقدی زیورات اور موبائل فون لے اڑے اللہ ہو والا پل کے قریب 4 نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر فمیلی کو نقدی موبائل فون اور قمیتی اشیاء سے محروم کردیاشبستان چوک سے 2 موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان شہری سے 25 ہزار نقدی موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر غائب ہو گئے جبکہ جہانگر آباد مرزا ورکاں روڈ اور سٹیڈیم کے قریب سے نامعلوم چور شہریوں کی تین موٹر سائیکلیں لیکر نو دو گیارہ ہوگئے چک شاہ پور منڈی کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے جمشید نامی شہری سے 10 لاکھ روپے چھین لئے کالوکے روڑ پر شہری کو نقدی موبائل فون سے محروم کردیا گیا فاروق آباد گاؤں کیلے میں اسلحہ سے لیس 4 ملزمان شہری کے گھر سے نقدی زیورات اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے شیخوپورہ میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog